• جولائی 6, 2022

پاکستان اور بنگلا دیش کے مابین آخری ٹیسٹ میچ کا کل سے آغاز

لاہور:  پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کل سے شیر بنگلا کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہو گا، پاکستان کو 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

مشن وائٹ واش، قومی شاہین اونچی پرواز کے لیے تیار ہیں، ڈھاکا کے شیر بنگلا سٹیڈیم میں زور کا جوڑ پڑے گا۔ پہلے ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد پاکستانی ٹیم کا مورال بلند ہے، بنگلا دیش ریڈ بال کرکٹ میں گرین شرٹس کے خلاف پہلی کامیابی کے لیے پر امید ہیں، جیت کا عزم لئے دونوں ٹیموں نے بھرپورپریکٹس کی۔

آخری ٹیسٹ میچ سے قبل بنگال ٹائیگرز کے لیے خوشخبری سامنے آگئی،آل راؤنڈر شکیب الحسن اور فاسٹ بولر تسکین احمد فٹ ہوگئے، دونوں کھلاڑیوں کی پاکستان کے خلاف ان ایکشن ہونے کی امید ہے۔

پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میں میزبان ٹیم کو آٹھ وکٹ سے شکست دی تھی، دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں مہمان ٹیم کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ قومی ٹیم ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 24 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

وسیم اکرم کو دبئی کا گولڈن ویزا جاری کردیا گیا

Read Next

پینگ شوئی کے لاپتہ ہونے پر ڈبلیو ٹی اے نے چین میں مقابلوں پر پابندی عائد کر دی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔