• دسمبر 5, 2021

پاکستان اور بنگلا دیش کے مابین آج ٹی ٹونٹی سیریز کا آخری معرکہ

لاہور: پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ آج کھیلا جا رہا ہے، قومی شاہینوں کو ڈھاکا فتح کرنے یعنی کلین سویپ کرنے اور رینکنگ میں دوسرے نمبر پر آنے کا موقع مل گیا۔

شاہینوں کی بنگال ٹائیگرز کے خلاف بھی اونچی اڑان، ٹی ٹوئنٹی سیریز کا تیسرا اور آخری معرکہ درپیش ہے، وہی میدان شیر بنگلا سٹیڈیم ڈھاکا اور وہی ٹی 20 فارمیٹ ہے۔

بابر الیون نے 22 نومبر کو ایک تاریخی فتح اپنے نام کرنے پر نظریں جما لیں، پاکستان اور بنگلادیش کا دن ایک بجے ہی آمنا سامنا ہو گا، زور کا جوڑ پڑے گا۔ چھکے چوکوں کی بہار کے ساتھ وکٹیں بھی لگا تار گریں گی۔ پرستاروں کو میدان سجنے کا انتظار ہے۔

دو صفر سے فیصلہ پاکستان کے حق میں ہو چکا، گرین شرٹس مسلسل تیسری فتح کے ساتھ تین میچز کی سیریز میں چھٹی بار کسی ٹیم کو وائٹ واش کریں گے۔ صرف اتنا ہی نہیں بلکہ اس سنگ میل کے ساتھ ٹیم پاکستان کو آئی سی سی رینکنگ میں ایک درجہ ترقی مل جائے گی، قومی ٹیم کا دوسری پوزیشن پر قبضے کا امکان ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

گال ٹیسٹ:ویسٹ انڈین کرکٹر بال لگنے سے شدید زخمی،ہسپتال منتقل

Read Next

سینما گھروں میں 2 سال بعد پاکستان کی پہلی فلم “کھیل کھیل میں” ریلیز

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے