• دسمبر 8, 2021

پاکستان اور بنگلا دیش ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں آج ٹکرائیں گے

ڈھاکہ: بنگلا دیش کے خلاف تین ٹی 20 میچز کی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا، قومی کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ نئے کمبی نیشن آزمائیں گے البتہ میزبان ٹیم کو آسان حریف نہیں لیں گے۔

قومی کھلاڑیوں نے گذشتہ روز میرپور اکیڈمی میں بھرپور ٹریننگ کی، ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کی زیر نگرانی بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کی گئی، پاکستان نے پہلے ٹی 20 میچ کے لیے 12 رکنی ٹیم کا اعلان بھی کردیا ہے۔ نوجوان کھلاڑی خوشدل شاہ، حیدر علی ، محمد نواز اور محمد وسیم جونیئر کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

پاک بنگلا تین ٹی 20 میچز کی سیریز کا پہلا مقابلہ آج دوپہر ایک بجے شروع ہو گا، قومی کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ بنگلادیش میں مداحوں نے بہت عزت دی، مختلف کمبی نیشن آزمائیں گے البتہ بنگال ٹائیگرز اچھے کھلاڑی ہیں اس لیے انہیں آسان حریف نہیں لیں گے۔

چھوٹے فارمیٹ کے بڑے مقابلوں میں قومی شاہینوں کو نفسیاتی برتری حاصل ہے، بارہ ٹی 20 میچز میں سے دس گرین کیپس نے جیتے، دو میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

آسٹریلیا کے ٹیسٹ کپتان ٹم پین مستعفی ہو گئے

Read Next

بنگلہ دیش میں مداحوں نے ہمیں بہت عزت دی:بابر اعظم

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے