• اکتوبر 25, 2020

پاکستان اور برطانیہ دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کیلئے کام جاری رکھنے پر متفق

اسلام آباد: پاکستان اور برطانیہ نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے مل کر کام کرنے کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

ویڈیو ٹیلی کانفرنس میں دو طرفہ تعاون، علاقائی صورتحال اور موسمیاتی تبدیلی، دولت مشترکہ سمیت کثیر الجہتی مسائل سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

فریقین نے باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے طریقوں پر بھی بات چیت کی۔ سیکرٹری خارجہ نے علاقائی تناظر میں افغان امن عمل کے لئے پاکستان کے مکمل تعاون کے عزم کا اعادہ کیا اور بین الافغان مذاکرات کے جلد آغاز کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کی سنگین صورتحال، انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں، مقبوضہ وادی کے آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کے غیر قانونی اقدامات، جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزیوں اور بھارت کی جارحانہ کارروائیوں سے امن اور سلامتی کو لاحق خطرات کو بھی اجاگر کیا۔

سیکرٹری خارجہ نے کشیدگی کو کم کرنے اور جموں و کشمیر کے تنازع کے پرامن حل کےلئے عالمی برادری کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

بھارتی فوج کی ایل او سی پر اشتعال انگیزی، فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی حوالدار شہید

Read Next

ازلی دشمن کو ایک اور منہ توڑ جواب، پاک فوج نے بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے