• جولائی 30, 2021

پاکستان اور انگلینڈ پہلے ون ڈے میں آج کارڈف میں آمنے سامنے

لندن:  پاکستان اور انگلینڈ پہلےون ڈے میں آج کارڈف میں آمنے سامنے ہوں گے، حارث سہیل انجری کا شکار ہونے کے سبب سیریز سے آؤٹ ہو گئے۔

انتظار کی گھڑیاں ختم، کرکٹ کا موسم شروع ہو گیا۔ پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں کارڈف کے میدان میں آج شام 5 بجے مدمقابل ہو رہی ہیں۔ میچ سے قبل میزبان ٹیم کو بڑا دھچکا لگا، کورونا کیسز کے بعد انگلش اسکواڈ تبدیل کرنا پڑا، شاہینوں کیخلاف جونیئر ٹیم میدان میں اترے گی۔

دوسری جانب قومی آل راؤنڈر حارث سہیل ہمسٹرنگ انجری کے باعث سیریز سے آؤٹ ہو گئے، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم جیت کے لئے پرعزم ہیں، کہتے ہیںٹیم کی تیاری بہت اچھی اور کھلاڑی پر اعتماد ہیں۔

آخری پانچ میچز میں انگلینڈ کا پلہ بھاری رہا، چار بار انگلش کھلاڑی کو فتح ملی، ورلڈکپ 2019 کا معرکہ گرین شرٹس نے اپنے نام کیا تھا۔ حسن علی، شاہین آفریدی، شاداب خان اورعثمان قادر ٹرمپ کارڈ ثابت ہوسکتےہیں، اِن فارم صہیب مقصود ، محمد رضوان اور فخرزمان قومی کپتان کے مان ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی، مزید 5 کشمیری نوجوان شہید

Read Next

دلیپ کمار کے انتقال سے لازوال فن کا عہد ختم، فنکار

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے