• ستمبر 19, 2021

پاکستان اسٹیل ملز کے حصص کی فروخت کے لئے دلچسپیاں طلب

کراچی: نجکاری کمیشن نے پاکستان اسٹیل ملز کے حصص کی فروخت کے لئے دلچسپیاں طلب کرلی ہیں۔

حکومت کا پاکستان اسٹیل ملز کے 51 سے 74 فیصد تک حصص فروخت کرنے کا منصوبہ، نجکاری کمیشن نے حصص کی فروخت کے لئے پاک چین انویسٹمنٹ اور بی او سی انٹرنیشنل کا مشترکہ فنانشیل ایڈاوئزر مقرر کردیا ہے اور حصص کی خریداری میں دلچسپی رکھنے والوں سے بولی طلب کرلی ہے۔ کمپنیاں 30 ستمبر تک دلچسپیاں جمع کراسکتی ہیں۔

پاکستان اسٹیل ملز کی پیداواری صلاحیت 10 لاکھ ٹن ہے جسے 30 لاکھ ٹن تک لے جایا جاسکتا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق حکومت کو اسٹیل ملز سمیت دیگر خسارے میں چلنے والے حکومتی اداروں کی فی الفور نجکاری کرنی چاہئے تاکہ عوام سے وصول کیا گیا ٹیکس کا پیسہ تعمیری اور فلاحی کاموں پر خرچ ہو۔۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

وزیراعظم کی زیر صدارت ملک میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے حوالے سے جائزہ اجلاس

Read Next

بلاول بھٹو نے پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا مجوزہ بل مسترد کر دیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے