• مئی 23, 2022

پاکستان ازبکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان ازبکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ازبکستان کے سفیر ایبک عارف عثمانوف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان ازبکستان کے ساتھ تعلقات بالخصوص دفاع تعاون کو اہمیت دیتا ہے۔

ملاقات کے دوران خطے میں امن و سلامتی کے لیے مستقبل میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ ازبک سفیر نے علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

وزیراعظم کا دورہ روس، دوسری جنگ عظیم کے سپاہیوں کی یادگار پر حاضری

Read Next

سیلز ٹیکس کی عدم وصولی پر ایف بی آر اور سوئی سدرن کے مابین بینک اکاونٹس منجمد کرنے کا تنازع

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے