• اکتوبر 16, 2021

پاکستان آذربائیجان،ترکی کو ملکر کام کرنا چاہئے ،آذری سفیر

آذربائیجان کے سفیر خظر فرحاد نے کہا ہے کہ پاکستان آذربائیجان اور ترکی کے پرائیویٹ سیکٹر کو مل کر تینوں ممالک کے درمیان تجارتی، معاشی اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے کام کرنا چاہئے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے سفارتخانے میں یونائیٹڈ بزنس گروپ کے سیکرٹری جنرل ظفر بختاوری ،اسلام آبادچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق نائب صدر احسن بختاوری اور پی ٹی آئی ٹریڈرز ونگ اسلام آباد کے سیکرٹری جنرل وقار بختاوری سے ایک ملاقات کے دوران کیا ،آذربائیجان کے سفیر نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان فضائی، ریلوے اور سڑک کے رابطوں کو استوار کرنے کی ضرورت ہے اور وہ اس پر خصوصی توجہ مرکوز کریں گے ،دونوں ممالک کے درمیان صرف 14 ملین ڈالر کی تجارت ہے جو کہ نہ ہونے کے برابر ہے اور اس میں وسعت کے وسیع امکانات موجود ہیں حال ہی میں انہوں نے پاکستان کے رائس ایکسپورٹرز اور آذربائیجان کے رائس امپورٹرز کے درمیان رابطہ استوار کیا ہے جس کے بہتر نتائج حاصل ہو ں گے ۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

یکم اکتوبر:میٹروبس،ٹرین میں سفر کیلئے ویکسی نیشن کارڈلازمی

Read Next

واہگہ:فیکٹری پر چھاپہ،200 لٹرناقص ڈرنکس تلف

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے