
لاہور: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ایک اور کرکٹر احسان عادل نے دلبرداشتہ ہو کر امریکا منتقل ہونے پر غور شروع کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق 27 سالہ فاسٹ بائولر احسان عادل کا امریکی کرکٹ ایسوسی ایشن سے رابطہ ہوا ہے اور انہوں نے امریکا منتقلی کا فیصلہ کرنے کے لیے وقت مانگ لیا ہے۔احسان عادل کا کہنا تھا کہ انہوں نے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا لیکن پھر بھی انہیں قومی ٹیم میں مواقع نہیں مل رہے اور اگر صورتحال ایسی ہی رہی تو وہ لیگ کرکٹ کھیلنے کے لیے امریکا منتقل ہوجائیں گے۔
0 Reviews