• دسمبر 5, 2021

پاکستانی کرکٹ ٹیم سے اظہار محبت،بنگلہ دیشی شائقین سڑکوں پر نکل آئے

لاہور: پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹی 20سیریز میں وائٹ واش کیا تو نا صرف پاکستانی شائقین کرکٹ نے اپنی ٹیم کی خوب حوصلہ افزائی کی بلکہ میزبان ملک کے شائقین نے گرین شرٹس سے محبت کا اظہار کرنے کے لئے سڑکوں کا رخ کیا۔

ہوا کچھ یوں کہ تیسرے اور آخری ٹی 20میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد میزبان بنگلہ دیش کو 5وکٹوں سے شکست دیکر وائٹ واش کیا،اس سیریز کی سب سے خاص بات یہ رہی کہ بنگلہ دیشی شائقین کرکٹ میں خوب دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نا صرف اپنی بلکہ پاکستانی ٹیم کو بھی گراؤنڈ میں کافی سپورٹ کیا۔

بنگلہ دیشی شائقین کی اس محبت کا اقرار پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھی کیا گیا اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم گراؤنڈ سے ہوٹل کی طرف جارہی ہے اور سڑک پر ہر طرف بنگلہ دیشی عوام پاکستانی کرکٹرز سے اپنی محبت کے اظہار کے لئے سڑکوں پر موجود ہے۔

بنگلہ دیشی شائقین کرکٹ کی جانب سے پاکستانی کرکٹ ٹیم سے اس محبت کے اظہار کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کورونا پابندیوں کیخلاف نیدرز لینڈ میں مسلسل تیسرے روز مظاہرے جاری

Read Next

تیسرا ٹی 20:آخری گیند پر بنگلہ دیش کو شکست،پاکستان کا سیریز میں وائٹ واش

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے