• مئی 24, 2022

پاکستانی ڈراموں کے معیار سے خوش نہیں: عفت عمر

اسلام آباد: اداکارہ عفت عمر نے کہا ہے کہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں اچھے سکرپٹ بھی لکھے جا رہے ہیں مگر وہ ان کے معیار سے مطمئن نہیں۔

 اداکارہ کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ مجھے زیادہ تر غیر ذمہ دار سکرپٹ نظر آتے ہیں، ہماری عمر کی خواتین کے بارے میں کہانی نہیں لکھی جاتی، ہم بھی کچھ کہانیوں کا حصہ ہیں جو معاونت کر رہی ہیں لیکن مرکزی کرداروں کی کہانیاں تو ہمیں اب نہیں ملتیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک سے باہر تو ایسا بہت ہو رہا ہے کہ اداکارائیں اپنے لئے کہانیاں بھی لکھ رہی ہیں اور اداکاری بھی کر رہی ہیں لیکن ہمارے ہاں ابھی بہت وقت لگے گا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

Headlines | 17 February 2022 | A1 TV

Read Next

برازیل میں شدید بارشوں سے تباہی، ہلاکتوں کی تعداد 100 سے تجاوز کر گئی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے