• اکتوبر 7, 2022

پاکستانی ڈاکٹر ملکر صحت سے متعلق تصدیق کرنا چاہتے ہیں: اٹارنی جنرل کا نواز کو خط

اسلام آباد:  اٹارنی جنرل آف پاکستان خالد جاوید خان نے سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کے ڈاکٹر ڈیوڈ لارس کو خط لکھ دیا۔

اٹارنی جنرل نے خط لندن ہائی کمیشن کے ذریعے لکھا جس میں کہا گیا ہے کہ آگاہ کیا جائے پاکستان کے ڈاکٹر کب آپ سے مل کر میڈیکل ریکارڈ کا جائزہ لیں، ڈاکٹرز کی آپ سے ملاقات 22 فروری سے 13 مارچ کے دوران شیڈول کی جائے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ ملاقات کی تاریخ سے چار روز قبل آگاہ کیا جائے، کارروائی نواز شریف اور شہباز شریف نے لاہور ہائی کورٹ میں جمع کرائی گئی انڈر ٹیکنگ کی روشنی میں کی جارہی، پاکستان کے نامزد کردہ ڈاکٹر آپ سے ملکر نواز شریف کی صحت سے متعلق تصدیق کرنا چاہتے ہیں۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ نامزد کردہ ڈاکٹر نواز شریف کی رپورٹ کا جائزہ لیں گے، نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ کا جائزہ لیے بغیر ڈاکٹر کوئی رائے دینے سے قاصر ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

وزیراعظم کی خاتون اول سے علیحدگی سے متعلق پروپیگنڈے کی تردید

Read Next

پٹرولیم قیمتوں میں اضافے نے کمر توڑ دی، عوام حکومت پر برس پڑے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔