• مئی 25, 2022

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو اہم فائٹ میں شکست

برطانوی باکسر کیل بروک نے  اہم فائٹ میں پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان کو شکست دے دی۔

باکسر عامر خان اپنے کریئر کی اہم فائٹ میں ناکام رہے۔ باکسر کیل بروک نے باکسر عامر خان کو ناک آوٹ کر دیا۔

دونوں باکسرز کے درمیان 12 راونڈز پر مشتمل فائٹ  صرف چھ راونڈز تک چل سکی۔ فائٹ کے چھٹے راونڈ میں ریفری نے باوٹ کو روک دیا۔

باکسر عامر خان کا کہنا تھا کہ شکست پر غمزدہ ہوں۔ جس طرح فائٹ کرنی چاہیے تھی ویسے نہیں کر سکا۔

انہوں نے کہا ہے کہ  باکسر کیل بروک نے اچھی کارکردگی دکھائی،آج رات ان کی تھی۔ کیل بروک نے وہ سب کیا جس کی انھیں ضرورت تھی۔

واضح رہے کہ  مانچسٹر میں ہونے والی فائٹ  برطانوی باکسر کے کرئیر کی اہم ترین فائٹ تھی۔ باکسر عامر خان 2 سال کے بعد رنگ میں اترے تھے۔

پاکستانیوں کی بڑی تعدادباکسر عامر خان کی اسپورٹ میں مانچسٹر ایرینا میں موجود تھی۔مانچسٹر ایرینا پاکستان زندہ باد اور عامر خان کے نعروں سے گونجتا رہا

Read Previous

ملک میں کورونا کیسز کی تعداد15 لاکھ اور اموات 30 ہزار سے متجاوز

Read Next

گوگل کا صارفین کی نگرانی محدود کرنے کا اعلان

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔