• جولائی 28, 2021

پاکستانی فلم ’’میڈم ای پرابلم‘‘ کو عیدالاضحیٰ پر ریلیز کرنے کا اعلان

لاہور:  کورونا کی لہر آنے کے بعد پہلی پاکستانی فلم ’’میڈم ای پرابلم‘‘ کو عیدالاضحیٰ پر ریلیز کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

یہ ایک ہی پاکستانی فلم ہے جو اس بار سینما کی زینت بن سکے گی۔ فلم کا باقاعدہ ٹیزر جاری ہو گیا ہے۔

فلم کے ڈائریکٹر شاہ رخ انجم قریشی اور پروڈیوسر رفعت المنتہیٰ ہیں۔ فلم کی کاسٹ میں ارباز خان، قیصر بلوچ، رفعت المنتہیٰ، شاہ رخ انجم قریشی، شہباز قریشی، مہر اختر، سبحان حیدر، شہروز قریشی، حنا خان اور ماروی شامل ہیں۔

فلم کے میوزک ڈائریکٹر ناصر حسین دھیرو،عابد علی نمبو اور علی ساجد ہیں۔ فلم کی شوٹنگ پاکستان ،دبئی اور امریکا کی خوبصورت لوکیشنز پر کی گئی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کورونا کیسز میں اضافے پر سنیل شیٹھی کا اپارٹمنٹ سیل کردیا گیا

Read Next

کراچی: سرجانی ٹاون میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے