• ستمبر 27, 2022

پاکستانی روپیہ ایک بار پھر گراوٹ کا شکار، امریکی ڈالر مزید مہنگا

کراچی: ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہونے لگا ہے۔

پاکستانی روپیہ رواں کاروباری ہفتے سے شروع سے ہی مسلسل گراوٹ کا شکار ہے جبکہ امریکی ڈالر کی قدر میں بہتری کا سلسلہ ہے۔

آج پھر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ 12 پیسے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی کرنسی 216 روپے پر ٹریڈ کررہی ہے۔

واضح رہے کہ 2 دن میں ڈالر 2 روپے 10 پیسے مہنگا ہو چکا ہے۔

یاد رہے کہ رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 213 روپے 90 پیسے بڑھ کر 214 روپے 88 پیسے پر بند ہوئی تھی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج قیدیوں کو جیل سے نکال کر جعلی مقابلوں میں مارنے لگی

Read Next

کوئٹہ میں ٹرین کی زد میں آکر 18 سالہ نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔