• اپریل 18, 2021

پاکستانی خواتین کا قومی خوشحالی اور وقار میں اہم کردار ہے: آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے کہا ہے کہ پاکستانی خواتین کا قومی خوشحالی اور وقار میں اہم کردار ہے، خواتین نے مختلف شعبوں میں خدمات سرانجام دے کر خود کو منوایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خواتین کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں خواتین کو خراج تحسین پیش کیا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستانی خواتین کا قومی خوشحالی اور وقار میں بڑا اہم کردار ہے، خواتین نے مختلف شعبوں میں خدمات سرانجام دے کر خود کو منوایا۔ چیف آف آرمی اسٹاف کا کہنا ہے کہ کورونا کے خلاف جنگ میں بھی خواتین صف اول میں شریک ہیں، خواتین بے پناہ احترام کی مستحق ہیں۔

واضح رہے کہ خواتین کا عالمی دن ہر سال 8 مارچ کو منایا جاتا ہے، یہ دن خواتین کے حقوق اجاگر کرنے کیلئے مختص کیا گیا ہے

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

وزیراعظم نے 178 حکومتی ارکان کا اعتماد حاصل کرلیا

Read Next

سیکیورٹی فورسزکی شمالی اور جنوبی وزیرستان میں کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے