• ستمبر 26, 2021

پاکستانی ایکٹریس زباب رانا کے والد انتقال کر گئے

لاہور: پاکستان کی مشہور ایکٹریس زباب رانا کے والد انتقال کر گئے ہیں۔ ان کے والد موذی وبا کورونا وائرس میں مبتلا تھے۔

اداکار فیضان خواجہ نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام کے ذریعے زباب رانا کے والد کے انتقال کی اطلاع دی ہے۔

فیضان خواجہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ زباب رانا کے والد گرامی جو کورونا وائرس میں مبتلا تھے، ان کا قضائے الہیٰ سے انتقال ہو گیا ہے، زباب رانا میری دوست ہیں جو اپنے والد کے انتقال کی وجہ سے انتہائی تکلیف میں ہے، عوام سے اپیل ہے کہ وہ دعا کریں کہ اللہ زباب کو ہمت اور صبر دے۔

دوسری جانب زباب رانا کی ٹیم نے بھی خصوصی پیغام کے ذریعے بتایا ہے کہ ایکٹریس کے والد کا انتقال ہو گیا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پاکستان پریمیئر فٹبال لیگ: سوئی سدرن گیس کمپنی نے مسلم کلب چمن ہرا دیا

Read Next

ہر کردار کو خود پر طاری کر لیتی ہوں، ماورا حسین

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے