• ستمبر 26, 2021

پاکستانی آل راؤنڈر حماد اعظم کا امریکا منتقل ہونے کا فیصلہ

لاہور:  پاکستانی آل راؤنڈر حماد اعظم نے بھی نیشنل ٹیم کی سلیکشن میں نظر انداز کرنے پر ناراض ہو کر امریکا منتقل ہونے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق وہ امریکا میں لیگ کرکٹ کھیل رہے ہیں اور وہ حتمی معاہدے کے بعد مستقل طور پر پاکستان چھوڑ دیں گے۔

خیال رہے کہ آل راؤنڈر حماد اعظم 11 ایک روزہ اور 5 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ کرکٹر سمیع اسلم کا بھی یو ایس کرکٹ کے ساتھ معاہدہ ہے۔

سمیع اسلم نے 2014 کے انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کی قیادت کی تھی، سمیع اسلم 2012 کے انڈر 19 ورلڈ کپ میں بابر اعظم کی قیادت میں کھیل چکے ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ملتان: ٹک ٹاکرز 3 ایم پی او کے تحت نظر بند، جیل بھیج دیا گیا

Read Next

اعظم خان ویسٹ انڈیز کیخلاف آج اور کل کے ٹی 20 میچز سے باہر

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے