• اپریل 11, 2021

پاکستانیوں کی افسوسناک خبر۔۔۔ پاکستان کا تجارتی خسارہ بڑھ گیا۔۔ تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ادارہ شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی جانب سے جاری حالیہ اعداد و شمات کے مطابق پاکستان کا تجارتی خسارہ 32.04 فیصد بڑھ کر 2 ارب 63 کروڑ 30 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا جو گزشتہ مالی سال میں اس ماہ تک 2 ارب 3 کروڑ 20 لاکھ ڈالر تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ملکی درآمدات ماہ ستمبر سے ہی اضافے کی جانب تھی تاہم برآمدات میں کمی کے باوجود درآمداتراولاکوٹ، برساتی نالہ عبور کرتے ہوئے ایک نوجوان پانی کے ریلے میں بہہ جانے سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھامیں کمی کی وجہ سے حکومت کو بیرونی اکاؤنٹس سنبھالنے میں سکون کا سانس ملا تھا۔تاہم اب امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ پاکستان کی درآمدات میں آنے والے چند ماہ کے دوران خام مال اور نیم تیار مصنوعات کی درآمدات پر ریگولیٹری ڈیوٹی کے خاتمے کے بعد اس میں مزید اضافہ متوقع ہے۔رواں مالی سال کے ابتدائی 6 ماہ کے دوران ملکی تجارتی خسارے میں 6.44 فیصد اضافہ ہوا ہے جو 11 ارب 67 کروڑ 10 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 12 ارب 42 کروڑ 30 لاکھ ڈالر تک نہیں گیا۔گزشتہ مالی سال کے دوران تجارتی خسارہ 31 ارب 82 کروڑ ڈالر سے کم ہوکر 23 ارب 9 کروڑ 90 لاکھ ڈالر ہوگیا تھا۔اسی طرح دسمبر میں درآمدات میں سالانہ بنیاد پر 25.25 فیصد اضافہ ہوا ہے جو گزشتہ برس کے 4 ارب 2 کروڑ ڈالر کے مقابلے میں بڑھ کر اب 5 ارب 3 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ہوگئی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کراچی:سانحہ مچھ کيخلاف دھرنے،جھڑپ کےدوران موٹرسائیکلیں نذرآتش

Read Next

فوج سیاسی معاملات میں مداخلت نہیں‌ کرتی، نہ ہی گھسیٹا جائے:ڈی جی آئی ایس پی آر

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے