• مارچ 2, 2021

پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر، کورونا ویکسین لگانے کے عمل کا آغاز آج سے ہوگا

اسلام آباد: اسد عمر نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی موجودگی میں آج کورونا ویکسین کی مہم کا آغاز ہوگا، کل تمام صوبائی دارالحکومتوں میں کورونا ویکسی نیشن مہم شروع ہوگی، سب سے پہلے ویکسین فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو لگائی جائے گی۔دوسری جناب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق پہلے مرحلے میں ہیلتھ ورکرز کو ویکسین لگائی جائے گی۔ دوسرے مرحلے میں 60 سال کے زائد عمر کے لوگوں کو ویکسین لگائی جائے گی، ہر شہری کو ویکسین مفت لگائی جائے گی۔ کورونا ویکسین لگانے کے لیے رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنا دیا گیا، ایک ٹیکسٹ میسیج کے ذریعہ ویکسین لگوانے کی درخواست کی جاسکے گی۔این سی او سی کے مطابق ڈرگٹ ایکٹ میں تبدیلی کے بعد نجی شعبہ کو بھی کورونا ویکسین منگوانے اور لگانے کے عمل کی اجازت دی جائے گی، این سی او سی نجی شعبہ کو مانیٹر اور سپروائز کرے گا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

والدہ کی لاش کو 10 سال تک فریزر میں چُھپا کر رکھنے والی خاتون گرفتار

Read Next

بھارت سے دہشتگردی کی تربیت حاصل کرنیوالا ملزم گرفتار،اسلحہ برآمد

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے