• اکتوبر 31, 2020

پاکستان، افغان امن عمل سمیت خطے میں امن کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا: وزیرخارجہ

اسلام آباد: نمائندہ خصوصی برائے افغانستان ایمبیسڈرمحمدصادق کی وزارت خارجہ آمد ہوئی، اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے نمائندہ خصوصی محمدصادق نے ملاقات کی ، ملاقات کے موقع پر افغان امن عمل سمیت خطے کے امن و استحکام کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود بھی اس ملاقات میں شریک تھے، نمائندہ خصوصی نے افغان امن عمل کی صورت حال پر بریفنگ دی۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن سے پورے خطے میں امن کی راہ ہموار ہوگی، پاکستان، افغان امن عمل سمیت خطے میں امن کے لیے کردار ادا کرتا رہے گا۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بین الافغان مذاکرات سے مستقل اور دیرپاقیام امن میں مدد ملے گی، افغانستان میں امن سے پورے خطے میں امن کی راہ ہموار ہوگی، پاکستان ہر صورت امن کا خواہاں ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

چین سے مار کھانے والے بھارت نے اسرائیلی ساختہ ڈرونز پر مہلک ہتھیار نصب کرنیکی تیاریاں تیز کردیں

Read Next

Regional News Bulletin |06:00 PM | 13 August | 2020 | A1 Tv |

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے