• جولائی 28, 2021

‘پاکستان، افغانستان اور ازبکستان ریلوے منصوبے سے اقتصادی انقلاب آسکتا ہے’

تاشقند: وزیراعظم نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن خطے کیلئے بہت اہم ہے، پڑوسی ملک کے پر امن سیاسی حل کے خواہاں ہیں، ہمسایہ ممالک میں باہمی تجارت معیار زندگی بلند کرنے کیلئے ضروری ہے، پاکستان، افغانستان اور ازبکستان ریلوے منصوبے سے اقتصادی انقلاب آسکتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے تاشقند میں بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان کے درمیاں تاریخی، ثقافتی تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کی ضروت ہے، افغانستان کے پر امن سیاسی حل کے خواہاں ہیں، ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارت سے لوگوں کا معیار زندگی بلند ہوتا ہے، پاکستان وسط ایشیائی ریاستوں سے منسلک ہے، تجارتی فروغ سے عوام کا معیار زندگی بہتر ہوتا ہے۔

یاد رہے وزیراعظم عمران خان وفد کے ہمراہ دو روزہ دورے پر ازبکستان پہنچے، عمران خان کو دورے کی دعوت ازبک صدر نے دی، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت دیگر وزرا اور اعلیٰ سرکاری حکام بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط بھی متوقع ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

عمران خان پر نواز شریف کا نام سن کر ہی کپکپی طاری ہوجاتی ہے: مریم نواز

Read Next

وفاقی حکومت نے فی لٹر پٹرول کی قیمت میں 5.40 روپے کا اضافہ کر دیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے