• اگست 15, 2022

پاپ سنگر مائیکل جیکسن کو مداحوں بچھڑے سے 13 برس بیت گئے

نیویارک: عالمی شہرت یافتہ امریکی پاپ سنگر مائیکل جیکسن کو مداحوں بچھڑے سے 13 برس بیت گئے۔

دنیا بھر میں موجود مداحوں کے دلوں پر راج کرنے والے مائیکل جیکسن کی پاپ گلوکاری اور ڈانس کے لوگ آج بھی دیوانے ہیں، پاپ موسیقی کے شہنشاہ مائیکل جیکسن نے صرف 5 سال کی عمر میں میوزک کی دنیا میں قدم رکھ لیا تھا۔

1964میں گلوکار نےاپنے بھائیوں کے پاپ گروپ “جیکسن فائیو” میں شمولیت اختیار کی اور اپنی بہترین آواز اور منفرد ڈانس سے دنیا بھر میں دھوم مچائی۔

گلوکار کا پہلا سولو ایلبم 1979 میں “آف دی وال” کے نام سے ریلیز ہوا جو مائیل جیکسن کی پہچان کی وجہ بنا، 1982 میں انکے ایلبم  تھرلر  نے ان کے مداحوں کی تعداد میں اضافہ کیا، ایک کے بعد ایک ہٹ ایلبم دینے کے باعث انہیں “کنگ آف پاپ” کے خطاب سے نوازا گیا۔

مائیکل جیکسن 25 جون 2009 کو مداحوں سے بچھڑ گئے مگران کے گانوں نے آج بھی مداحوں کواپنے سحر میں جکڑ رکھا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پی آئی اے کی ملائیشیا کے لئے لاہور سے بھی پروازوں کا سلسلہ بحال

Read Next

75 روپے کے کرنسی نوٹ کا ڈیزائن جعلی قرار

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔