• نومبر 29, 2021

پانی پر اُڑنے والی جدید بادبانی کشتی ڈیزائن کرلی گئی

میلان: مختلف ممالک کے تین اداروں نے مشترکہ طور پر ایک ایسی جدید بادبانی کشتی ڈیزائن کر لی ہے جو پانی پر تقریباً اُڑتے ہوئے ، تیز رفتاری سے آگے بڑھ سکے گی۔

رپورٹ کے ماوبق یہ کشتی جسے ‘‘پرسیکو ایف 70 ہائپربوٹ’’ کا نام دیا گیا ہے ، پرسیکو میرین، کارکیک ڈیزائن پارٹنرز اور پینن فارینا ناٹیکا کے اشتراک سے ڈیزائن کی گئی ہے جس کی لمبائی 70 فٹ ہوگی۔یہ تفریحی مقاصد کے علاوہ بادبانی کشتیوں کی ریس میں بھی استعمال ہوسکے گی۔ اس پر لمبے بادبان نصب ہیں۔

بادبان کھولے جانے پر یہ صرف 10 ناٹ (18.5 کلومیٹر فی گھنٹہ) کی رفتار سے چلنے والی ہوا پر ‘‘فل فلائٹ موڈ’’ میں آجائے گی۔یہ تو معلوم نہیں کہ اس مرحلے پر کشتی کی رفتار کیا ہوگی، لیکن کمپنی پریس ریلیز میں اتنا ضرور بتایا گیا ہے کہ فل فلائٹ موڈ میں اس ‘‘ہائپربوٹ’’ کا بہت معمولی حصہ پانی کو چھو رہا ہوگا، یعنی یہ پانی پر اُڑتی ہوئی محسوس ہوگی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پاکستان کا انگلینڈ سے مقابلہ مشکل ہوسکتا ہے: شعیب اختر

Read Next

کراچی میں بااثر افراد کی ویڈیو وائرل کرنیوالا نوجوان مبینہ اغوا کے بعد قتل

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے