• نومبر 24, 2020

پانچ سزا یافتہ بھارتی قیدیوں کو سزا مکمل ہونے پر وطن واپس بھجوا دیا گیا

اسلام آباد:وفاق نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو بتایا ہے کہ پاکستان نے 5 سزا یافتہ بھارتی قیدیوں کو سزا مکمل ہونے پر رہا کر کے بھارت واپس بھجوا دیا ہے۔ بھارتی شہریوں کو 26 اکتوبر 2020 کو رہا کیا گیا۔ بھارتی ہائی کمیشن کے وکیل نے کہا ایک بھارتی شہری سزا پوری کرنے کے باوجود واپس نہیں جانا چاہتا تھا جسے ڈی پورٹ کیا گیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے 8 بھارتی شہریوں کی رہائی کی درخواستوں پر سماعت کی۔ وزارت داخلہ کی جانب سے رپورٹ جمع کرائی گئی اور ڈپٹی اٹارنی جنرل طیب شاہ نے عدالت کو بتایا کہ چار بھارتی قیدیوں کو سزا مکمل ہونے پر 26 اکتوبر 2020 کو رہا کردیا گیا ہے۔ بھارتی ہائی کمیشن کے وکیل نے کہا کہ ایک بھارتی شہری سزا پوری کرنے کے باوجود واپس نہیں جانا چاہتا تھا جسے ڈی پورٹ کیا گیا تاہم مزید تین شہری بھی سزا پوری کرنے کے باوجود جیل میں ہیں۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا بھارت کے تین مزید قیدیوں کی حد تک ہدایات لے کر بتاتا ہوں۔ کچھ قیدیوں کا معاملہ ریویو بورڈ کے پاس ہے۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے جب سزا مکمل ہو گئی تو آپ کیسے ان کو مزید رکھ سکتے ہیں، ریویو بورڈ درمیان میں کہاں سے آگیا؟ اگر سزا مکمل ہے تو ان کو واپس بھیج دیں۔ کیس کی مزید سماعت 5 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

عوام کیلئے بری خبر، جان بچانے والی 94 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

Read Next

خالد لانگو نے گستاخاںہ خاکوں کی اشاعت پر گھر میں موجود فرانسیسی اشیاء تلف کردیں

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے