• اپریل 11, 2021

پانچواں ٹی ٹونٹی: نیوزی لینڈ اے نے پاکستان شاہینز کو 20 رنز سے ہرا دیا

لاہور:  نیوزی لینڈ میں موجود پاکستان شاہینز کو ایک اور شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا، پانچویں ٹی ٹونٹی میچ میں نیوزی لینڈ اے نے 20 رنز سے فتح حاصل کر لی۔

ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم 161 رنز پر ہمت ہار بیٹھی، پہلے چار بیٹسمین قابل ذکر کارکردگی نہ دکھا سکے، عبد اللہ شفیق0، ذیشان ملک5، حیدر علی 0، روحیل نذیر 8 سکور بنا سکے۔

اس دوران حسین طلعت اور خوش دل شاہ نے مزاحمتی اننگز کھیلی، تاہم دونوں ٹیم کو فتح نہ دلوا سکے، حسین طلعت 44 جبکہ خوشدل شاہ 70 سکور بنا کر آؤٹ ہوئے۔ عثمان قادر 11 رنز بنا کر تیسرے نمبر پر ہائی سکورر رہے۔ اشوک، اور بھولا نے 3.3 شکار کیے۔

اس طرح پانچ میچز کی سیریز نیوزی لینڈ اے نے 3-2 سے جیت لی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

خلیجی ممالک کا سربراہی اجلاس، قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد بھی شرکت کریں گے

Read Next

کرائسٹ چرچ ٹیسٹ: نیوزی لینڈ کی 659 رنز پر اننگز ڈکلیئر، پاکستان نے ایک وکٹ پر 8 رنز بنا لیے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے