• نومبر 25, 2020

پارلیمنٹ حملہ کیس،درخواست پر فیصلہ محفوظ،29 اکتوبر کو سنایا جائے گا

اسلام آباد:پی ٹی وی و پارلیمنٹ حملہ کیس میں عمران خان نے بریت کی استدعا کر دی۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو 29 اکتوبر کو سنایا جائے گا۔  وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بریت کی درخواست کے ساتھ تحریری دلائل بھی عدالت میں جمع کرا دیئے گئے۔ وکیل نے عمران خان کی جانب سے دلائل انسداد دہشت گردی عدالت میں جمع کرائے۔ عمران خان کے وکیل نے دلائل میں کہا کہ کسی گواہ نے عمران خان کے مقدمے میں ملوث ہونے کا بیان نہیں دیا، عمران خان کے خلاف پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس کا کوئی ثبوت نہیں، پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس سیاسی مقدمہ تھا، سزا کا کوئی امکان نہیں، عمران خان کو جھوٹے اور بے بنیاد مقدمے میں پھنسایا گیا، عمران خان کو بری کیا جائے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

فرانسیسی صدر کے غیر ذمہ دارانہ بیانات، جلتی پر تیل کا کام کیا،شاہ محمود قریشی

Read Next

قانون کو مطلوب عوام کو گمراہ کرنے کی مذموم کوشش کررہے ہیں،شبلی فراز

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے