• دسمبر 1, 2021

پارلیمان آج اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کا قانون پاس کر لے گی: فواد چودھری

اسلام آباد: وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ایک اور انتخابی وعدے کی تکمیل کرے گی، پارلیمان آج اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کا قانون پاس کر لے گی۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ الیکٹرونک ووٹنگ مشین اور اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کا قانون پاکستان میں جمہوریت کو مضبوط بنانے کیلئے سنگ میل ثابت ہوں گے۔

واضح رہے کہ پارلیمنٹ کا آج مشترکہ اجلاس ہونے جا رہا ہے جس کے لئے 6 صفحات پر مشتمل 58 نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا ہے۔ ایجنڈا کے مطابق پی ٹی آئی حکومت انتخابی ترمیمی بل 2021 اور انتخابی دوئم ترمیمی بل اجلاس میں پیش کرے گی۔ انتخابی اصلاحات سے متعلق بل مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان پیش کریں گے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

Headlines | 17 November 2021 | A1 TV

Read Next

تاریخ میں یہ مشترکہ اجلاس پارلیمنٹ کو توڑنے کے مترادف سمجھا جائیگا: شیری رحمان

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے