• جولائی 31, 2021

’پارری گرل کے 13 لاکھ فالوورز،مداحوں کیلیے سپیشل ویڈیو جاری ریلیز

سوشل میڈیا سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی پارری گرل دنانیر نے 13 لاکھ فالوورز ہونے کی خوشی میں اپنے چاہنے والوں کے لیے ایک خاص پیغام اور ویڈیو جاری کی ہے۔

’یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہاں پارری ہو رہی‘ سے نا صرف پاکستان بلکہ سرحد پار بھی شہرت حاصل کرنے والی سوشل میڈیا انفلوئنسر دنانیر کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 13 لاکھ فالوورز ہوگئے۔

دنانیر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 10 لاکھ فالوورز ہونے کی خوشی کو ساحل سمندر پر منایا تھا جب کہ انہوں نے اس جشن کی ویڈیو کو 13 لاکھ فالوورز ہونے کے موقع پر جاری کیا۔

ایک منٹ 25 سیکنڈ کی ویڈیو میں دنانیر کو ساحل سمندر پر 10 لاکھ فالوورز کا جشن مناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

 

ویڈیو کے کپشن میں دنانیر نے کہا کہ ’یہ پوسٹ میری خوبصورت انسٹاگرام فیملی کے لیے ہے، الفاظ ختم ہو چکے ہیں میرے پاس، دل کی گہرائیوں سے شکریہ‘

دنانیر نے اپنے تمام چاہنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ ’گزشتہ مہینے نے میری تقدیر اور منزل مقصود تک پہنچنے کے یقین کو مستحکم کیا’۔

سوشل میڈیا انفلوئنسر کی اس پوسٹ کو ان کے چاہنے والوں کی جانب سے پسند کیا جا رہا ہے

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

نیب کا مریم نواز کی درخواست ضمانت خارج کرنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

Read Next

سینیٹ الیکشن: بلاول نے لیگی سینیٹرز کے ووٹ نہ دینے کا تاثر مسترد کر دیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے