• دسمبر 1, 2021

پابندی کے باوجود منچن آباد میں دھان کی باقیات کو جلا دیا گیا، اسموگ پھیلنے کا خدشہ

منچن آباد: انتظامیہ اور محکمہ ماحولیات حکومتی احکامات پر عملدرآمد کرانے میں ناکام ہوگئے، پابندی کے باوجود منچن آباد میں دھان کی باقیات کو جلا دیا گیا، دھویں کے بادل، اسموگ پھیلنے کا خدشہ ہے۔

منچن آباد تحصیل بھر میں حکومت پنجاب کی جانب سے لگائی گئی پابندی کے باوجود علاقہ میں دھان کی باقیات کو جلانے کا سلسلہ جاری ہے۔ باقیات جلانے سے سموگ اور ماحولیاتی ألودگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی آلودگی سے شہری آنکھوں کی جلن اور گلے کی بیماریوں کے ساتھ ساتھ دمے اور ٹی بی جیسی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں لیکن افسوس ناک امر یہ ہے کہ مقامی انتظامیہ اور محکمہ ماحولیات سموگ کے پھیلاؤ کو روکنے میں بری طرح سے ناکام دکھائی دے رہے ہیں۔ شہریوں نے وزیراعلی پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

عوام کیلئے بری خبر: بجلی 2 روپے 52 پیسے فی یونٹ مہنگی، نوٹیفکیشن جاری

Read Next

فضائی آلودگی: دنیا کے 10 آلودہ ترین شہروں میں لاہور اور کراچی بھی شامل

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے