• جون 22, 2021

پائیدارمعاشی ترقی کے اعدادوشمار پراپوزیشن کاٹولہ منافقت سے کام لے رہا ہے: عثمان بزدار

لاہور:  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پائیدار معاشی ترقی کے اعداد و شمار پراپوزیشن کا ٹولہ منافقت سے کام لے رہا ہے، سٹاک مارکیٹ سمیت معیشت کے دیگر شعبوں میں بہتری آئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پائیدارمعاشی ترقی کے اعداد و شمار پر اپوزیشن کا ٹولہ منافقت سے کام لے رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومتی اقدامات کے باعث اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہورہی ہے۔ صنعت کا پہیہ چل رہا ہے اورزرعی شعبہ میں نمایاں گروتھ ہے۔

معیشت کی اے بی سی سے ناواقف اپوزیشن صرف پوائنٹ سکورنگ میں لگی ہوئی ہے۔ یہ ٹولہ صرف پاکستان کی ترقی کو روکنے کے درپے ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان معاشی استحکام کے سفر پر گامزن ہے۔ ایسے وقت اپوزیشن کی جانب سے احتجاجی سیاست کرنا پاکستانی عوام سے دشمنی کے مترادف ہے۔ منفی سیاست کرنے والے یاد رکھیں کہ ان کی آر پار،استعفوں اورلانگ مارچ کی سیاست اپنی موت آپ مرچکی ہے۔ اب یہ عناصر معیشت کی ترقی پر پریشان نظر آتے ہیں۔ پاکستان اپنی حقیقی منزل کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

وزیراعظم عمران خان کوئٹہ پہنچ گئے

Read Next

امریکہ میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3 افراد ہلاک، 32 زخمی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے