• جنوری 19, 2022

پائلٹ کے جعلی لائسنس کے معاملے پر پاکستان نے برطانیہ کی خدمات حاصل کر لیں

اسلام آباد: سول ایوی ایشن نے پائلٹس کے امتحانات کو آؤٹ سورس کردیا ہے، اس حوالے سے سول ایوی ایشن اور برطانوی سول ایوی ایشن انٹرنیشنل کے مابین معاہدہ طے پاگیا یے۔

سی اے اے پاکستان اور یو کے سول ایوی ایشن انٹرنیشنل کے مابین معاہدے کی مدت تین سال ہوگی، تین سال کے دوران پاکستان سول ایوی ایشن ایکاؤ معیار کے مطابق اپنا امتحانی نظام ترتیب دے گی، جس کے مکمل ہونے پر ہوا بازوں کی امتحانات عالمی معیار کے مطابق پاکستان میں لئے جاسکیں گے۔

پاکستان اوربرطانوی سول ایوی ایشن اتھارٹیز کے درمیان معاہدے کے تحت برطانوی سول ایوی ایشن پاکستانی پائلٹس کے ایف او او، پی پی ایل اور سی پی ایل امتحان لینے کی مجاز ہوگی ، پہلے سال فی پیپر امتحانی فیس 90 پاؤنڈ ، دوسرے سال 95 پاؤنڈ مقرر کی گئی۔

پاکستان سول ایوی ایشن پہلی دفعہ 75 فیصد اور دوسری دفعہ امتحان پر 25 فیصد ادائیگی کرے گی، تیسری دفعہ امتحان پر پائلٹ فیس کی مکمل ادائیگی خود کرنے کا پابند ہوگا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پٹرولیم لیوی پوری لگ جاتی تو فی لٹر قیمتیں 170 روپے سے اوپر ہوتیں: فرخ حبیب

Read Next

کورونا وائرس کی مہلک قسم اومی کرون سعودی عرب پہنچ گئی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے