• دسمبر 7, 2021

ٹی 20 کی نئی رینکنگ جاری ، بابر اعظم عالمی نمبر ایک بلے باز بن گئے

دبئی: آئی سی سی کی تازہ ٹی 20رینکنگ جاری کر دی گئی جس کے مطابق بابر اعظم عالمی نمبر ون بیٹر بن گئے ہیں، محمد رضوان نے چوتھے نمبر پر ترقی پا لی۔

گرین کیپس کے کپتان بابراعظم نے انگلینڈ کے ڈیوڈملان سے ٹی ٹونٹی بیٹرز کی پہلی پوزیشن چھینی جو اب دوسرے نمبر پر چلے گئے۔ آسٹریلیا کے ایرن فنچ کی تیسری پوزیشن ہے، چوتھے نمبر پر محمد رضوان نے جگہ بنائی جبکہ بھارت کے کپتان ویرات کوہلی تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر چلے گئے۔

اس سے قبل بابر اعظم نے بھارتی قائد ویرات کوہلی کا ریکارڈ پاش پاش کیا تھا جب وہ سب سے زیادہ ففٹی پلس سکور کرنے والے پلیئر بنے، انہوں نے مجموعی طور پر 14 ففٹی پلس سکور بطور کپتان بنائے تھے۔

بابر نے ٹی 20ورلڈ کپ میں افغانستان کے خلاف میچ میں تیز ترین ہزار رنز بنانے والے کپتان کا اعزاز بھی حاصل کیا تھا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

بھارت اور افغانستان کا میچ ‘فکسڈ’ ؟ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

Read Next

گھی کی فی کلو قیمت میں 53روپے کا اضافہ کردیا گیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے