• ستمبر 19, 2021

ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے آسٹریلیا کے تجربہ کار سکواڈ کا اعلان

سڈنی: آسٹریلیا نے ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے اپنے سکواڈ کا اعلان کر دیا، جس میں تجربہ کار کھلاڑیوں کی واپسی ہوئی ہے اور سکواڈ کی قیادت آرون فنچ کریں گے۔

گھٹنے کی سرجری کی وجہ سے فنچ کی ورلڈ کپ سکواڈ میں شمولیت پر سوالیہ نشان لگا ہوا تھا لیکن انہوں نے اپنی فٹنس بحال کر کے عالمی ایونٹ میں آسٹریلیا کی قیادت کا تاج سر پر سجایا۔ سپنرز کیلئے سازگار وکٹوں کو دیکھتے ہوئے آسٹریلیا نے سکواڈ میں ایڈم زمپا اور ایشٹن ایگر کے ساتھ ساتھ مچل سویپسن کو بھی شامل کیا ہے۔

سکواڈ میں ڈیوڈ وارنر، سٹیون سمتھ، گلین میکسویل، مارکس سٹوئنس، پیٹ کمنز اور کین رچرڈسن سمیت تمام اہم کھلاڑیوں کی واپسی ہوئی ہے۔ آسٹریلیا چیئرمین آف سلیکٹرز نے کہا کہ جوش انگلس کی شمولیت سے سکواڈ متوازن شکل اختیار کر جائے گا۔ سکواڈ میں فنچ (کپتان)، وارنر، سمتھ، میکسویل، مچل مارش، میتھیو ویڈ، ایشٹن ایگر، پیٹ کمنز، مچل سٹارک، کین رچرڈسن، ایڈم زمپا، ہیزل ووڈ، سٹوئنس، سویپسن اور جوش انگلس شامل ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پشاور میں سرگرم ڈکیت گروہ گرفتار، 60 لاکھ روپے سے زائد رقم بھی برآمد

Read Next

زوم کی بجائے اب ورچوئل ریئلٹی کانفرنس روم کا لطف اٹھائیں

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے