• دسمبر 6, 2021

ٹی 20 ورلڈکپ: ویسٹ انڈیز کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 158 رنز کا ہدف

لاہور: ٹی 20 ورلڈکپ کے 38 ویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 158 رنز کا ہدف دیدیا۔

ابو ظہبی میں کھیلے جانے والے 38 ویں میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے ویسٹ انڈیز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

کیریبین سائیڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 157 رنز بنائے۔ پولارڈ 44 رنز بنا کر سرفہرست رہے، دیگر کھلاڑیوں میں گیل 15، لوئس 29، نکولس پوران 4، چیس 0، شیمرون ہیٹمائر 27، براوو رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، رسل 18 سکور بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ جوش ہیزل ووڈ نے 4 شکار کیے، مچل سٹارک، زمپا اور کمنز کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

برازیلین معروف گلوکارہ ماریلیا مینڈونسا طیارہ حادثے میں چل بسیں

Read Next

ٹی 20 ورلڈکپ: ویسٹ انڈیز کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 158 رنز کا ہدف

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے