• ستمبر 18, 2021

ٹی 20 ورلڈکپ میں شامل انگلینڈ کی ٹیم اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی

لاہور:  انگلینڈ کی ٹیم ورلڈکپ سے قبل راولپنڈی میں ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی۔ آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈکپ میں شامل انگلینڈ کی ٹیم اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔

انگلینڈ ٹیم ورلڈکپ سے قبل راولپنڈی میں ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی۔ یہ دونوں میچز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ دونوں ٹیموں کے مابین پہلا میچ 13 جبکہ دوسرا 14 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

انگلینڈ کی مینز اور ویمنز کرکٹ ٹیمیں بالترتیب این مورگن اور ہیتھر نائٹ کی قیادت میں 9 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچیں گی۔ انگلینڈ مینز کرکٹ ٹیم 15 اکتوبر کو اسلام آباد سے دبئی روانہ ہوگی، جہاں اسے آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں شرکت کرنی ہے۔

دوسری طرف تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کھیلنے کے لیے انگلینڈ کی ویمنز کرکٹ ٹیم 21 اکتوبر تک اسلام آباد میں ہی قیام کرے گی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

یوم عاشور پر 2 چھٹیوں کا اعلان، وزرات داخلہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری

Read Next

پاکستان اور چین آئرن برادرز، کوئی طاقت دراڑ نہیں ڈال سکتی: وزیراعظم

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے