• دسمبر 7, 2021

ٹی 20 سیریز، بنگلا دیش کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ڈھاکہ: پاکستان اور بنگلا دیش کے مابین ٹی 20 سیریز کے تیسرے میچ میں بنگالی ٹائیگرز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹاس کے بعد کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ کامیابی کا تسلسل قائم رکھنا چاہتے ہیں، ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں، سرفراز احمد، عثمان قادر، افتخار احمد اور شاہنواز دھانی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ فخرزمان، شاداب خان، شاہین آفریدی اور شعیب ملک کو پلیئنگ الیون سے آؤٹ کر دیا گیا۔

پاکستان کو ٹی ٹونٹی سیریز میں پہلے ہی دو صفر کی برتری حاصل ہے، اگر آج بھی بابر الیون میچ جیت لیتی ہے تو تیسری فتح کے ساتھ تین میچز کی سیریز میں چھٹی بار کسی ٹیم کو وائٹ واش کریں گے۔ صرف اتنا ہی نہیں بلکہ اس سنگ میل کے ساتھ ٹیم پاکستان کو آئی سی سی رینکنگ میں ایک درجہ ترقی مل جائے گی، قومی ٹیم کا دوسری پوزیشن پر قبضے کا امکان ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

عوام کو مہنگائی کا زوردار جھٹکا لگانے کی تیاری، بجلی 4.75 روپے مہنگی ہونے کا امکان

Read Next

پاکستان پیپلزپارٹی کا ملک میں ممکنہ پٹرول بحران پر تشویش کا اظہار

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے