• دسمبر 1, 2021

ٹی 20ورلڈ کپ:بابر اعظم ایونٹ کے ٹاپ سکورر بن گئے

دبئی: قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹی 20ورلڈ کپ کے ٹاپ سکورر بن گئے ہیں اور انہوں نے اپنی ہی ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن کا میگا ایونٹ کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کے خلاف میچ میں گرین شرٹس کے قائد بابر اعظم نے میگا ایونٹ کے ٹاپ سکورر ہونے کا اعزاز کیا اور 269 رنز بنانے والے انگلش بلے باز جوز بٹلر کو پیچھے چھوڑ دیا۔

  قومی ٹیم کے کپتان نے میگا ایونٹ میں سابق آسٹریلوی بلے باز میتھیو ہیڈن کا بھی ریکارڈ توڑ دیا ہے،اس فہرست میں جو روٹ تیسرے اور جیک کیلس چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

 دوسری جانب بابر اعظم نے مختصر فارمیٹ کی کرکٹ میں اپنے 2500رنز بھی مکمل کرلئے ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

آئی سی یو سے سیدھا میدانِ کارزار میں پہنچنے پر محمد رضوان ‘جانباز’ قرار

Read Next

خیبرپختونخوا حکومت کا اسٹامپ نویسوں کو ای سسٹم سے منسلک کرنے کا فیصلہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے