
لاہور: بنگلہ دیش کے خلاف مسلسل تین ٹی 20میچوں میں ناقص کارکردگی دکھانے کےباوجود قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی حکمرانی برقرار ہے جبکہ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ایک درجہ ترقی پالی ۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) کی جانب سے ٹی 20پلئیرز کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق گرین شرٹس کے کپتان بابراعظم پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں جبکہ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان ایک درجہ ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔
انگلش بلے باز ڈیوڈ ملان دوسرے،جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم تیسرے،بھارت کے لوکیش راہول 5ویں،آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ چھٹے،نیوزی لینڈ کے ڈیون کونوے ساتویں،انگلینڈ کے جوز بٹلر8ویں،جنوبی افریقہ کے راسی وان ڈیر ڈوسن 9ویں اور نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل 10ویں نمبر پر موجود ہیں۔
0 Reviews
Tags: 3pm headlines today 92 news 92 News Hd 92 news headlines 92 news headlines today 92 news live 92 news live today