• دسمبر 8, 2021

ٹی 20رینکنگ:بابراعظم کی بادشاہت برقرار،کوہلی کی مزید تنزلی

لاہور: آئی سی سی کی ٹی 20رینکنگ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم بادشاہت برقرار ہے جبکہ ویرات کوہلی کی مزید تنزلی ہوگئی ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) کی جانب سے جاری کردہ رینکنگ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی 839ریٹننگ پوائنٹس کے ساتھ ٹی 20میں بادشاہت برقرار ہے جبکہ انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان800پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔

اس فہرست میں جنوبی افریقہ کے ایڈم مارکرم تین درجے بہتری کے بعد تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی 4 درجے تنزلی کے بعد آٹھویں نمبر پر پہنچ چکے ہیں۔

آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ چوتھے اور بھارت کے لوکیش راہول پانچویں پوزیشن پر ہیں جبکہ محمد رضوان ایک درجہ تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

باؤلرز کی درجہ بندی میں پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی بدستور 11 ویں نمبر پر موجود ہیں جبکہ شاداب خان اور عماد وسیم ایک ایک درجے ترقی پا کر بالترتیب 23ویں اور 24ویں نمبر پر آ گئے ہیں، قومی فاسٹ باؤلر حارث رؤف کا رینکنگ میں 20واں نمبر برقرار ہے۔

اس فہرست میں سری لنکا کے ونندو ہسارنگا کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ دوسرے تیسرے اور چوتھے نمبر پر بالترتیب تبریز شمسی، عادل راشد اور راشد خان موجود ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا فیصلہ کن معرکہ، پاکستان اور آسٹریلیا آج جان لڑائیں گے

Read Next

پشاور میں چینی سستی، 114 پوائنٹس پر 90 روپے کلو ریٹ پر فروخت

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے