• ستمبر 19, 2021

ٹی ٹونٹی ٹرافی لندن سے دبئی پہنچ گئی

میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی میں بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ نے لانچنگ تقریب کا اہتمام کیا جس میں خاص مہمان شیخ النیہان بن مبارک النیہان اور خالد الزرونی بھی شریک ہوئے ۔

آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا آغاز 17اکتوبر سے متحدہ عرب امارات اور عمان میں ہو گا، یہ عالمی مقابلہ 5 سال بعد منعقد ہو گا، اس سے قبل ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2016 میں بھارت میں منعقد ہوا تھا جس کا فاتح ویسٹ انڈیز تھا۔

طے شدہ شیڈول کے مطابق تو یہ مقابلہ گذشتہ برس آسٹریلیا میں ہونا تھا تاہم کورونا وائرس کے سبب اسے ملتوی کر دیا گیا تھا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

امریکا کا داعش کیخلاف طالبان کیساتھ ملکر کارروائیاں جاری رکھنے کا عندیہ

Read Next

آرمی چیف سے وزیراعظم آزاد کشمیر کی ملاقات، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بات چیت

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے