• جولائی 30, 2021

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021، پاکستان اور بھارت گروپ سٹیج پر مدمقابل ہوں گے

دبئی:عالمی کرکٹ کونسل نے اعلان کیا ہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021 میں پاکستان اور بھارت گروپ 2 میں رکھا گیا ہے، دونوں ٹیمیں گروپ سٹیج پر آمنے سامنے ہوں گی۔

آئی سی سی کے مطابق 17 نومبر سے شروع ہونے والے عالمی ایونٹ میں گروپس 20 مارچ کی ٹیم رینکنگ کی بنیاد پر بنائے گئے ہیں۔ دفاعی چمپئن جنوبی افریقہ کو پرانے چمپینز برطانیہ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے ساتھ گروپ 1 میں رکھا گیا ہے۔ گروپ 2 میں پاکستان اور بھارت کے علاوہ نیوزی لینڈ، افغانستان اورگروپ 1 سے دیگر 2 کوالیفائرز شامل ہوں گے۔

پہلے راونڈ میں آٹھ ٹیمیں میچز کھیلیں گی جن میں کوالیفائرز سری لنکا اور بنگلہ دیش کے ساتھ دیگر 6 ٹیمیں ہوں گی۔ آئرلینڈ، نیدرزلینڈ، نیمبیا کی ٹیمیں سری لنکا کے ساتھ گروپ اے میں شامل ہوں گی جبکہ اومان، پاپوا نیو گنی اور سکاٹ لینڈ کی ٹیمیں گروپ بی میں بنگلہ دیش کا سامنا کریں گی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

افغان حکومت کا 10 رکنی وفد طالبان سے مذاکرات کیلئے دوحہ پہنچ گیا

Read Next

چوتھا ون ڈے: پاکستان ویمنز نے ویسٹ انڈیز کو ہرا دیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے