• دسمبر 5, 2021

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا فیصلہ کن معرکہ، پاکستان اور آسٹریلیا آج جان لڑائیں گے

لاہور: ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آج پاکستان اور آسٹریلیا دبئی میں دوبدو ہوں گے، نیوزی لینڈ، انگلینڈ کو شکست دے کر پہلے ہی فائنل میں پہنچ چکا ہے۔

ٹی 20 ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل کا معرکہ، پاکستان اور آسٹریلیا کا آمنا سامنا، زور کے جوڑ پر سب کی نظریں لگی ہیں، ناقابل شکست قومی شاہینوں کا فتوحات سے مورال ہائی ہے۔

کوچنگ اسٹاف کی زیر نگرانی قومی کھلاڑیوں نے گذشتہ روز خوب پریکٹس کی، نیٹ پریکٹس میں بیٹنگ، بولنگ میں مزید نکھار لائے۔ فیلڈنگ اور فزیکل فٹنس پر بھی خصوصی توجہ دی۔ بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن نے بھی فاتحانہ موڈ والا پلان شیئر کر دیا۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے بابر الیون کو دبنگ انداز میں اِن ایکشن ہونے کا مشورہ دے دیا۔ گرین شرٹس پر 11 سال پہلے مائیک ہسی کے چھکوں بھری شکست کے بدلہ کا جنون بھی سوار ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

سویڈن کے وزیراعظم اسٹیفن لفوین نے استعفیٰ دے دیا

Read Next

ٹی 20رینکنگ:بابراعظم کی بادشاہت برقرار،کوہلی کی مزید تنزلی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے