• اپریل 11, 2021

ٹی ٹونٹی سیریز: پاکستان کیخلاف نیوزی لینڈ کے سکواڈ کا اعلان، ٹیلر جگہ بنانے میں ناکام

لاہور:پاکستان کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے لیے نیوزی لینڈ کے سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا، حیران کن طور پر راس ٹیلر ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی 20 اور پھر ون ڈے میچز کی سیریز کھیلی جائے گی، پہلا ٹی20 میچ 18 دسمبرکو آکلینڈ جب کہ دوسرا میچ 20 دسمبر ہیملٹن اور تیسرا میچ 22 دسمبر کو نیپئر میں کھیلا جائے گا۔ نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ہوم ٹی 20 سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کردیا ہے، 3 میچوں کی سیریز کے پہلے مقابلے میں مچل سینٹنر جب کہ دوسرے اور تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں کین ولیمسن کپتان ہوں گے۔ کیویز سکواڈ میں مارٹن گپٹل، سکاٹ کگلین، گلین فلپس، ایش سودھی، ٹم سیفرٹ، ٹوڈ ایسٹل، ڈوگ بریسویل، مارک چیپمین، ڈیون کانوے، جیکب ڈفی اور بلیئر ٹکنر شامل ہیں۔ لوکی فرگوسن اور ہمیش بینیٹ ان فٹ ہونے کی وجہ سے ٹیم میں جگہ نہیں بناپائے جب کہ پہلے ٹی 20 میچ کے لیے ٹرینٹ بولٹ، ٹم ساوتھی ، کائل جیمی سن اور ڈیرل مچل ویسٹ انڈیز کے ٹیسٹ میچ کی وجہ سے پہلے مقابلے میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

امریکا میں کورونا ویکسین کے ایمرجنسی استعمال کی منظوری دے دی گئی

Read Next

ڈی آر ایس، سوئچ ہٹ کیلئے قانون میں تبدیلی کی ضرورت: رمیز راجہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے