• اکتوبر 27, 2020

ٹی ٹونٹی: اظہر محمود انگلش باؤلرز کو گُر سکھائیں گے

لاہور: انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے اظہر محمود کی بطور کوچ خدمات حاصل کرلیں۔ میزبان ملک کی سلیکشن کمیٹی نے 3 میچز کیلئے 14 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ منتخب کھلاڑیوں میں آئن مورگن (کپتان)، معین علی، جونی بیئر سٹو، ٹام بینٹم، سام بلنگز، ٹام کیورن، جو ڈینلی، لیوس گریگوری، کرس جورڈن، ثاقب محمود، ڈیوڈ میلان، عادل رشید، جیسن روئے اور ڈیوڈ ولی شامل ہیں۔ انگلینڈ نے کوچنگ سٹاف میں اظہر محمود کی خدمات حاصل کی گئی ہیں، پاکستان کے سابق آل راؤنڈر باؤلنگ کوچ جون لیوس کی معاونت کریں گے، ہیڈ کوچ گراہم تھارپ ہوں گے، پاک انگلینڈ ٹی ٹونٹی سیریز 28 اگست سے شروع ہوگی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

سابق ٹیسٹ کرکٹر سلیم ملک نے کرکٹ بورڈ میں جواب جمع کرا دیا

Read Next

اعجاز اسلم کو خود کشی کے سین کے دوران حقیقت میں پھندا لگ گیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے