• دسمبر 5, 2021

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: ویسٹ انڈیز کی آسٹریلیا کیخلاف بیٹنگ جاری

ابوظہبی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے ایک اور سنسنی خیز میچ میں ویسٹ انڈیز کی آسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ کینگروز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ 1 کے پوائنٹس ٹیبل پر انگلینڈ اپنے چاروں میچ جیت کر 8 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے لیکن اسے ابھی تک سیمی فائنل تک رسائی حاصل نہیں ہوسکی ہے۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ آسٹریلیا 4 میچوں کے بعد 6 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور جنوبی افریقہ بھی 4 میچ کھیل کر 6 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

اگرچہ آسٹریلیا نے بہتر رن ریٹ کی وجہ سے پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر قبضہ کرلیا ہے لیکن ابھی اس گروپ سے کوئی بھی ٹیم سیمی فائنل میں کوالیفائی نہیں کرسکی ہے۔

آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ اپنے اپنے میچ جیت لیتی ہیں تو پوائنٹس ٹیبل پر تینوں ٹیموں کے پوائنٹس برابر ہو جائیں گے اور نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر فیصلہ ہوگا کہ کون سی ٹیم آگے جائے گی ؟ تو اس صورتحال میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے سیمی فائنل تک رسائی کے امکانات زیادہ ہیں۔

دوسری جانب اگر آسٹریلیا ویسٹ انڈیز سے ہار جائے اور انگلینڈ جنوبی افریقا کو شکست سے دوچار کردے تو پھر آسٹریلیا کے بہتر رن ریٹ کی وجہ سے انگلینڈ اور آسٹریلیا کی سیمی فائنل تک رسائی ہوجائے گی، لیکن اگر جنوبی افریقہ انگلینڈ کو ہرا دے اور ویسٹ انڈیز بھی آسٹریلیا کو شکست سے دوچار کردے تو پھر انگلینڈ اور جنوبی افریقہ اگلے مرحلے میں پہنچ جائیں گی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کوئٹہ، فیصل آباد سمیت کئی شہروں میں چینی کے دام 160 روپے کلو تک پہنچ گئے

Read Next

Headlines | 06 November 2021 | A1 TV

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے