• اکتوبر 16, 2021

ٹینیسی: سکول میں فائرنگ سے طالب علم زخمی، حملہ آور نے گرفتاری دیدی

میمفس: امریکا کے اسکول میں فائرنگ کے واقعے میں ایک طالب علم زخمی ہو گیا جس کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے، فائرنگ کرنے والا بھاگ گیا تاہم کچھ دیر بعد اس نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔

امریکی ریاست ٹینیسی کے اسکول میں ایک طالب علم نے فائرنگ کر کے دوسرے کو شدید زخمی کر دیا، زخمی طالب علم کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال داخل کروا دیا گیا، واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سارے بچوں کو سکول سے نکال لیا۔

فائرنگ کرنے والا موقعہ واردات سے بھاگ گیا تاہم کچھ دیر بعد اس نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا، حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

منی لانڈرنگ ریفرنس: شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز پر فرد جرم عائد

Read Next

عوامی نمائندوں کا 60 روز میں حلف لازمی قرار دینے کے کیس میں فیصلہ محفوظ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے