• جنوری 19, 2022

ٹینٹ پیگنگ چیمپئن شپ میں میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں کی ڈی جی رینجرز پنجاب سے ملاقات

لاہور: ٹینٹ پیگنگ چیمپئن شپ میں میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں نے ڈی جی رینجرز پنجاب سے ملاقات کی جس میں ڈی جی رینجرزنے بین الاقوامی ٹینٹ پیگنگ چیمپئن شپ میں بہترین کارکردگی دکھانے والوں کو مبارکباد دی۔

ڈی جی رینجرز میجر جنرل سید آصف حسین نے کھلاڑیوں کو تعریفی اسناد سے نوازا۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ پنجاب رینجرز کا نمایاں کردار ہے جو تاریخ میں بہت اہمیت رکھتی ہے۔

واضح رہے کہ رینجرز بین الاقوامی ٹینٹ پیگنگ چیمپئن شپ سلطنت عمان میں منعقد ہوئی ،چیمپئن شپ میں پاکستان سے رینجرز سمیت 16 ممالک کے دستے نے حصہ لیا۔

پنجاب رینجرز کی ٹیم نے 2 گولڈ میڈل 2 سلور میڈل اور 1 برانز میڈل جیتا اورمجموعی طور پر چیمپئن شپ میں چوتھی پوزیشن حاصل کی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا

Read Next

گوجرانوالہ: سردی بڑھتے ہی خشک لکڑی کی قیمت میں تین سو روپے فی من اضافہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے