• اگست 2, 2021

ٹینس سٹار راجر فیڈرر کا ٹوکیو اولمپکس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

جینوا: 20 بار گرینڈ سلیم ٹائٹل اپنے نام کرنے والے دنیائے ٹینس کے مایہ ناز کھلاڑی راجر فیڈرر نے گھنٹے کی انجری کے باعث ٹوکیو اولمپکس میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ سوئص ٹینس سٹار نے 2008ء میں منعقد ہونے والے بیجنگ اولمپکس کے مینز ڈبل مقابلوں میں سونے جبکہ 2012ء کے اولمپکس میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔

ابھی حال ہی میں ہونے والے ویمبلڈن ٹینس کے مقابلوں میں 39 فیڈرر کوارٹر فائنل میں شکست کھا کر ایونٹ سے باہر ہو گئے تھے۔

راجر فیڈرر جب سے گھٹنے کی انجری میں مبتلا ہوئے ہیںِ، ان کی کارکردگی میں بدلاؤ دیکھا جا رہا ہے۔ گزشتہ دو سالوں میں ٹینس میں ان کے حریف کھلاڑی سپین کے رافیل نیڈال اور سربیا کے نواک جوکووچ ان کیساتھ کئی ریکارڈ برابر کر دیئے ہیں

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کراچی میں خاتون اور مرد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، 3 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

Read Next

افغانستان سے انخلا کا عمل 95 فیصد سے زائد مکمل ہو گیا، امریکہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے