• جنوری 21, 2022

ٹیسٹ کرکٹ:شاہین شاہ آفریدی نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

چٹاگانگ: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلرشاہین شاہ آفریدی نے رواں سال ٹیسٹ ‏کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ بنانے کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

بنگلادیش کے خلاف کھیل کے تیسرے روز شاہین آفریدی نے اس سال کی 42 ویں وکٹ حاصل کی اور بھارتی سپنر ‏ایشون سے آگے نکل گئے۔

ایک سال میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلرزمیں 41 وکٹوں کے ساتھ ایشون دوسرے اور پاکستان کے ‏حسن علی 38 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

بنگلا دیش کے خلاف چٹاگانگ ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے باؤلر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ رواں سال ٹیسٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے پر خوشی ہے، ہمیشہ کوشش کرتا ہوں کہ پارٹنرشپ میں باؤلنگ کروں، ٹیسٹ کرکٹ میں حسن علی کے ساتھ اچھی پارٹنرشپ لگی ہوئی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ چٹاگانگ ٹیسٹ میں وکٹ سلو ہے، میچ کے چوتھے روز سپنرز کو فائدہ ہوگا،پرامید ہیں کہ میزبان ٹیم کو جلد از جلد آؤٹ کریں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

حسن علی ایک سال کے دوران ٹیسٹ میں پانچ مرتبہ 5 وکٹیں لینے والے تیسرے پاکستانی باؤلر

Read Next

جہلم میں رائفل شوٹنگ مقابلے جاری، پاک آرمی نے تین مقابلے جیت لئے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے